امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک
ماسٹر وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے کل
ملاقات کریں گے۔مسٹر میک ماسٹر آج اچانک اسلام آباد کے دورے پر پہنچے تھے اور دیر
رات نئی دہلی پہنچیں گے۔امید ہے کہ ہندوستان کی اعلی قیادت سے ان کی ملاقات کے دوران دہشت گرد
تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی توسیع اور طالبان کے پھر سے عروج کی وجہ
سے افغانستان کی سیکورٹی کے لئے پیدا ہوئے خطرے کے بارے میں بات چیت ہوگی۔